رستم میں ٹریفک حادثہ ایک شخص شدید زخمی
رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ شب رات کی تاریکی میں رستم روڈ پر نواں کلی پل پرتیز رفتار سوزوکی پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبید اللہ سکنہ ڈیرہ غازی خان شدید زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو پک اپ سے باہر نکال کر اور ابتدائی طبی امداد دیکر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ۔