پبی ،تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جان بحق اور تین افراد شد ید زخمی

پبی ،تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جان بحق اور تین افراد شد ید زخمی

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) تین مختلف ٹریفک ادثات میں ایک شخص جان بحق اور تین افراد شد ید زخمی ہو ئے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ کرز خمیوں اور جان بحق شخص کو قر یبی ہسپتالوں منتقل کیا پہلا حادثہ اضاخیل پایان کے قریب موٹر سائیکل اور ڈمپر کے درمیان تصادم جس کی وجہ سے ہوا جس میں دو افراد ابراہیم عمر 26 سال اور یاسر عمر 28 سال شامل ہیں دونوں کا تعلق یکہ توت پشاور زخمی دوسرا حا دثہ خو یشکی روڈ پرخو یشکی تھانہ کے قریب موٹر سائیکل اوورسپیڈنگ کی وجہ سے رو نما ہواجس میں ایک شخص شاہد عمر 19 جان بحق ہوا ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا تیسرا حا دثہ جہانگیرہ کے مقام ہوا جہاں پر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کی وجہ سے 1شخص شدید زخمی ہوا ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ کرز خمیوں کو قر یبی ہسپتالوں منتقل کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -