ایم سی ایل، پی پی سی ایگلز نے پی پی سی مارخورز سے فتح چھین لی

ایم سی ایل، پی پی سی ایگلز نے پی پی سی مارخورز سے فتح چھین لی

  

پشاور(سپورٹس نیوز) پشاور جمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے میڈیا کرکٹ لیگ کے ایک اور دلچسپ میچ میں پی پی سی ایگلز نے پی پی سی مارخورز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ایگلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مارخورز کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 94 رنز بنائے جس میں صدیق بنگش کی 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی دھواں دھار اننگ بھی شامل تھی۔کپتان شکیل صدیقی 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تاہم باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کر سکا۔ پی پی سی ایگلز کی جانب سے نعیم بابر نے 3 اوور میں 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔فیاض اور زرشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ایگلز کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا، نعیم بابر 38 ، علی عباس 13، کپتان عرفان خان 12 اور شبیر جان 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میچ کا دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلہ آخری اوور تھا جب پی پی سی ایگلز کو آخری اوور میں 12 رنز جیت کے لئے درکار تھے، آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر مارخورز کے عمران خان نے بانڈری کے قریب ایک نہایت ناقابل یقین ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر ایگلز کے خطرناک بلے باز فیاض کی وکٹ حاصل کی، یہ کیچ یقینی طور پر میچ کا پانسہ مارخورز کی حق میں بدل سکتا تھا تاہم کپتان شکیل صدیقی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور ان کی اگلی چار گیندوں پر تین چوکے لگے جس کے ساتھ ہی ایگلز نے 5 وکٹوں سے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔ نعیم بابر کو آل رانڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -