ٹانک ،محکمانہ غفلت ضلع بھر کے بیشتر رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹانک ،محکمانہ غفلت ضلع بھر کے بیشتر رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی غفلت ضلع بھر کے بیشتر رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کی مین شاہراہوں سمیت دیہی علاقوں رنوال ،اماخیل ۔ملازئی ،گرہ مٹھو ،گرہ شہباز ،پیر وانہ ،گرہ حیات ،گرہ بڈھا سمیت دیگردرجنوں دیہاتوں کی رابطہ سٹرکیوں پر مرمت نہ ہونے کے باعث شدید خراب ہے اور ان میں بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں جس کے باعث عوام کو آمد و رفت میں جدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب محکمہ تعمیرات کو ایم اینڈ آر کی مد میں ملنے والے لاکھوں روپے سڑکوں کی بہتری پر خرچ کرنے کی بجائے کرپشن کی نظرکر دیے گئے با وثوق زرائع کے مطابق ٹانک سی اینڈ ڈبلیو میں آن لائن ٹینڈر ز میں ہیر پیر کے ززیعے کاسالیسوں کو نوازہ جاتاہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی کے پی اور دیگر متعلقہ حکا م نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -