ہیلتھ کوآرڈنیشن کی کال پر تیمرگرہ ہسپتال میں مکمل ہڑتال

ہیلتھ کوآرڈنیشن کی کال پر تیمرگرہ ہسپتال میں مکمل ہڑتال

  

تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ ) ہیلتھ کوآرڈینیشن کونسل ملاکنڈ ڈویژن کے قائدین کی کا ل پر اپنے مطابات کے حق میں پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں مکمل ہڑتال کی گئی صرف ایمرجنسی کور دی گئی جبکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال اور ہڑتال میں نرسنگ ایسوسی ایشن اور کلاس فورنے بھی حصہ لیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑاہسپتالوں میں ہو کا عا لم رہا مریضوں کے تیمار داروں نے ہسپتال کے سامنے سڑک پر احتجاجی مظا ہرہ کیاتفصیلات کے مطابق ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کوا لفائیڈپیرا میڈیکس اور کیمسٹ اینڈ درگسٹ پر پے درپے چھاپے ما رنے اور انہیں بھاری جرمانہ کرنے کے خلاف ہیلتھ کوآردینشن کونسل کی اپیل پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں پیرا میڈیکس، نرسنگ ، اور درج چہارم ملازمین نے مکمل ہڑتال کی جس کی وجہ سے ہسپتال میں امور ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑا بعد ازاں ہڑتالی ملازمین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سبزہ زار میں ہڑتالی کیمپ لگا یا جس سے کوارڈی نیشن کونسل کے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر سربلندخان، کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر باچا منیر یوسف زئی ، جنرل سیکرٹری اکرام اللہ ، پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن لویر دیر کے صدر حاجی خورشید ، ڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ صدر محمد رحیم ، و دیگرنے صوبائی حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نافذ کرنے کوا لفائیڈپیر ا میڈیکس اور کیمسٹ ڈرگسٹ کو بے جا تنگ کرنے کی مذمت کی ڈسپنسرز کے ساتھ پہلے سے بی اور سی لائسنس بھی موجود ہے اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لائق زادہ ، اے سی شا ہ جمیل خان ، ڈی ایس پی شیر ولی خان ، ایس ایچ او اکرام اللہ ، نے پیرا میڈیکس کے وفد سے ملاقات کی لیکن ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے ۔ دریں اثناء تحصیل ناظمین عمران الدین ایڈوکیٹ ،ریاض محمد ایڈوکیٹ ،پی پی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عالمزیب ایڈوکیٹ ،انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار لدین ،جے یو آئی کے مولانا محمد نبی شاہ اور حیدر باچا نے احتجاجی کیمپ کا دورہ اور مظاہرین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرا ئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -