چارسدہ ،میونسپل ایڈمنسٹریشن کے 15 ریٹائرڈ ملازمین کو رقوم کی ادائیگی

چارسدہ ،میونسپل ایڈمنسٹریشن کے 15 ریٹائرڈ ملازمین کو رقوم کی ادائیگی

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چارسدہ کے 15ریٹارئرڈ ملازمین کو مجموعی طور پر 1کروڑ پانچ لاکھ روپے پنشن کے رقوم ادا کئے گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق تحصیل ٹی ایم اے چارسدہ کے 15ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کو رقوم کی ادائیگی کے سلسلے میں ٹی ایم اے ہال چارسدہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان حصوصی تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی اور نائب ناظم ڈاکٹر الطاف احمد تھے ۔ اس موقع پر ٹی ایم او عصمت اللہ وزیر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر فضل دیان ، خان زمان ، شیر ولی ، ہمایون ، شوکت ، سیف الرحمان ، مبین شاہ ، متولی خان ، سحید اللہ اور دوران ڈیوٹی وفات پانے والے 6ملازمین فضل ہادی ، مسافر ، محمد نذیر ، محمد اقبال ، فضل مولااور طاہر جان کے لواحقین کو چیک دئیے گئے ۔ تمام ملازمین کو مجموعی طور پر ایک کروڑ پانچ لاکھ 79ہزار روپے کے چیک حوالہ کئے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -