جس کی لاٹھی اس کی بھینس افغان مہاجر زبردستی قیمتی معد نیات پر قابض

جس کی لاٹھی اس کی بھینس افغان مہاجر زبردستی قیمتی معد نیات پر قابض

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) جس کی لاٹھی اس کی بھینس افغان مہاجر زبردستی قیمتی معد نیات پر قابض ،غریب افغان مہاجرنے ظلم و زیادتی کی حد کر دی ہمارے قیمتی معد نیات زبردستی فروخت کر کے ارب پتی بن گیا پشاور اسلام آباد میں عالی شان بنگلوں میں زندگی گزار رہا ہے دیگر با اثر شخصیات نے افغان مہاجر کو پاکستانی شناختی کارڈ پاسپورٹ بنوائے ہم نے انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر آواز آٹھائی،قابض شخص سے ہمارا معد نیات کا پہاڑ واگزار کرایا جائے،ظالم و جابر شخص چھ سال سے ہمارے معد نیات زبردستی فروخت کر رہا ہیں ہم کوڑی کوڑی کے مختاج اور قابض بااثر شخص ارب پتی بن گیا ،سب کو پتہ ہیں کہ قابض شخص حاجی حامد افغا نی مہاجر ہیں بہت زیادہ پیسہ خرچ کر کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ و دیگر دستاویزات بنائے ہیں دیگر با اثر شخصیات اور سر کاری اداروں کے ملازمین کی ملی بھگت سے ہمارے قیمتی معد نیات پر قابض ہو گیا ہیں تمام شہادتوں اور ثبوت کے باوجود ہمیں اپنے حق سے محروم کر دیا انصاف کے حصول کے لیے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں قبائلی ضلع مہمند کے رہائشیوں حاجی خلیل الرحمان ،نور حسن عرف شینااور محمد اکرام نے شبقدر میڈیا سنٹر میں اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مہاجر شخص حاجی حامد نے ضلع مہمند کے تحصیل پنڈیالی علاقہ دانشکول میں ہمارے قیمتی معد نیات کے پہاڑ پر گزشتہ چھ سال سے قبضہ کیا ہوا ہیں اور اب تک ہمارے پہاڑ سے اربوں روپے کی قیمتی معد نیات فروخت کر چکا ہیں ہم نے انصاف کی حصول کے لیے کئی سر کاری اداروں کے چکر لگا ئیں روایتی جرگے کیے جرگہ مشران نے کئی بار ہمارے حق میں فیصلہ سنایا لیکن قابض شخص زیادہ مال و دولت کا سہارا لیکر قبضہ نہیں چھوڑتا اور ظلم و جبر کر کے زبردستی کر رہا ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں اپنا ہی حق کے حصول کے لیے در بدر ٹھوکریں کھاکر خوار و زار ہو گئے اور ایک افغانی مہاجر جس نے پیسوں کے بل بوتے پر پاکستانی شہریت حاصل کی ہیں ہم پر زندگی عذاب بنادی انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے معزز شہری ہیں اور حکومت سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس ظالم و جابر با اثر شخص سے ہمارا قیمتی معد نیات کا پہاڑ واپس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کرے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -