ایم سی ایل کا سب سے سنسنی خیز ٹاکرا، شاہین اور فائیٹرز کا میچ ڈر

ایم سی ایل کا سب سے سنسنی خیز ٹاکرا، شاہین اور فائیٹرز کا میچ ڈر

  

پشاور(سپورٹس نیوز)آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے سب سے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں پی پی سی شاہین اور پی پی سی فائیٹرز کا میچ ڈرا ہو گیا۔یم سی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوتے ہوتے رہ گیا۔شائقین نے اس میچ کو ایم سی ایل کا سب سے بہترین میچ قرار دیا۔ پی پی سی فائیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم دھواں دھار بیٹنگ کے لئے مشہور فائیٹرز کے بلے باز ابتدا میں ہی تواتر کے ساتھ آٹ ہوتے رہے۔ شاہین نے فائیٹرز کو مقررہ 10 اوورز میں صرف 87 رنز تک محدود کئے رکھا۔شاہین کی جانب سے عمران یوسف زئی اور ناصر نعیم نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ذاکر اللہ اور عامر جمیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ جواب میں پی پی سی شاہین نے اچھا آغاز کیا اور سکور کو دھیرے دھیرے آگے بڑھانا شروع کیا۔ ذاکر اللہ نے 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 5 شاندار چھکے شامل تھے۔ عمران یوسف زئی 12 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ آخری اوور میں پی پی سی شاہین کو جیت کے لئے صرف 4 رنز کی ضرورت تھی، تاہم ذیشان انور نے آخری اوور میں زبردست حکمت عملی سے بالنگ کروائی اور دو اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، میچ کی آخری گیند پر شاہین کو جیت کے لئے 2 رنز درکار تھے، شاہد رسول اور کامران پراچہ کریز پر موجود تھے،شاہد نے ڈیپ پوائنٹ پر ایک اچھی شاٹ کھیلی اور تیزی سے دو رنز مکمل کئے تاہم امپائر نے ایک رن شارٹ قرار دے دیا اور یوں میچ 87 رنز پر ڈرا ہو گیا۔ سجاد حیدر اور ذیشان انور نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پی پی سی شاہین اور پی پی سی فائیٹرز کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ شاہین کی جانب سے ذاکراللہ اور فائیٹرز کی جانب سے ذیشان انور کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی عتیق خان تھے جنہوں نے مین آف دی میچ کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -