شانگلہ ، پیرا میڈیکس کا 16اپریل کے اجتماع میں بھر پور شرکت کا اعلان

شانگلہ ، پیرا میڈیکس کا 16اپریل کے اجتماع میں بھر پور شرکت کا اعلان

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پیرا میڈکس کا اپنے مطالبات کے حق میں16اپریل کو پشاور میں ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کا اعلان، پیرا میڈکس نے سروس سٹرکچر کی مکمل بحالی تمام پیرامیڈکس کی ون ٹائم پروموشن،ہیلتھ کیئر کمیشن کوالیفائڈ پیرامیڈکس کے خلاف بلا جوز چھاپے اور بھاری جرمانے پیرامیڈکس کونسل کا قیام،صوبائی دفتر کی بحالی ضلعی سطح پرنجکاری،بی ایس کلاسز کا اجراء ،باجوڑ سے نکالے گئے ای پی ائی سٹاف کی بحالی مطالبات میں شامل ہیں ۔پشاور احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے پیرمیڈکس ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ نے آج بروزمنگل اپنا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے پیرمیڈکس ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے صدر گل بہادرخان اور جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان نے کہا کہ 16اپریل کو پشاور میں صوبائی قایدین کی کال پر احتجاج میں بھر پور شرکت کی جائے گیاور اس اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ان رہنماؤں نے کہا کہ پیرامیڈکس ہیلتھ میں ریڑ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور موجودہ ھالات میں اس کے مطالبات حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔پیرامیڈکس ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا آج ہونے والا اجلاس میں ائندہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں بھر پور شرکت کیلئے مکمل تیاریاں شروع کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک صوبائی قیادت کی مشاورت سے احتجاجی تحریک کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ان عہدیداروں نے ضلع شانگلہ کے تمام عہدیداران اور ممبران سے اجلاس میں بھرپو شرکت کی اپیل کی ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -