ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ،ایک زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)رمک اڈہ اورگیلانی ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے واقعات کے دوران دوافرادجاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا ‘پروا،گومل یونیورسٹی اورکینٹ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں رمک اڈہ کے قریب 54سالہ سردارمنورشاہ استرانہ اپنی کھاد کی دکان بندکرکے نزدیکی ہوٹل سے روٹی لے رہاتھاکہ دوموٹرسائیکلوں پر سوارچارمسلح افراد نے اپنے اپنے پستولوں سے اس پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے گولیاں سردارمنورشاہ استرانہ اوران کی گاڑی کولگیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔تھانہ پروامیں مقتول کے بیٹے 29سالہ سرداربہادرشاہ استرانہ نے اس واقعے کی دعویداری چارنامعلوم ملزمان پر302-427/34PPCکے تحت کرادی ہے دوسرے واقعے میں تھانہ کینٹ کی حدودمیں کچہ روڈ پل عقب گیلانی ٹاؤن نامعلوم ملزمان نے اصغروزیرکوفائرنگ کرکے قتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان فرارہوتے ہوئے مقتول کا موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے ۔ کینٹ پولیس نے مقتول کے والد سیف اللہ وزیرکی رپورٹ پراس واقعے کا مقدمہ 302/396/337-GPPCکے تحت درج کرلیا ہے۔ تیسرے واقعے میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں قریشی موڑ کے مقام پر ولی خان ولد جلیل خان نامی شخص کوفائرنگ کرکے زخمی کیا گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پیش آنے والا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -