ڈیرہ ،چنگ چی رکشاؤں میں تصادم ،خاتون سمیت 4 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) پہاڑ پور روڈپردوچنگ چی رکشاؤں میں تصادم کے بعدایک چنگ چی رکشہ میں آگ لگنے سے خاتون سمیت چارافرادزخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں پہاڑپورروڈ پرفقیرنی زیارت کے قریب تیزرفتارچنگ چی رکشہ دوسرے چنگ چی رکشہ کو ٹکرانے سے چنگ چی رکشہ الٹ گیااوراس میں آگ لگ گئی ۔ چنگ چی رکشہ میں موجودمہدی حسن ولد اقبال حسن سکنہ شاہداؤ، 12سالہ مظاہرعلی ولد تنویر حسین بھٹی اور47سالہ صغریٰ بی بی دخترامیرحسین سمیت چارمسافرزخمی ہوگئے جن کوفوری طورپر ہسپتال داخل کرادیاگیا۔زخمی مہدی حسن کی رپورٹ پر پہاڑپورپولیس نے اس واقعے کا مقدمہ نامعلوم چنگ چی ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہے۔