سرکل آفیسر خود کرپشن میں ملوث ہے ،گل زمین خان

سرکل آفیسر خود کرپشن میں ملوث ہے ،گل زمین خان

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی چئیرمین گل زمین خان نے کہاکہ محکمہ انٹی کرپشن کے مقامی سرکل افیسرنیازعلی خودکرپشن میں ملوث ہے ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرکے احتجاجی تحریک بھی شروع کردیں حکومت فوری طورپران کوملازمت سے معطل کرکے قراواقعی سزادی جائے ۔ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے م الاکنڈجیل سے رہائی کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکوارڈنیشن کونسل کے دیگراراکین محمدنبی ،شفیع اللہ ،محمدسہیل خان ،سیدغفارشاہ ،پیرسعیدخان اورفقیرشاہ بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ انٹی کرپشن کے مقامی سرکل افیسرنیازعلی نے مالاکنڈکے دیگرسرکاری اداوں کوبلیک میل کرنے کے لئے سادہ کاغذپرہمارے طرف سے چارکول میں خردبردکے حوالے سے ڈی جی انٹی کرپشن کوجعلی درخواست دی گئی تھی جس پرانہوں نے بلیک میلنگ کی جبکہ دوسری طرف محکمہ ائریگیسن میں بھرتی ہونے والے 250ملازمین سے سٹامپ پیپرپربیانی حلفی لی گئی کہ بھرتی میں کسی نے ہم سے پیسے نہیں لی گئی کسی قانونی میں بھی ملازم سے بیان حلفی ابھی تک نہیں لی گئی جبکہ انہوں نے ہرملازم سے بیانی حلفی کے مدمیں پانچ سے لیکردس ہزارروپے تک وصول کی گئی ہے جوکھلم کھلاکرپشن ہے انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے افسران کونمبربڑھانے کیلے ہمارے خلاف ایف آئی اردرج کرکے گرفتارکرلیاتھاجبکہ بھاری رقم ہڑپ کرنے والے لوگوں کے سامنے وہ باالکل بے بس ہے اوران کیلئے راہ ہموارکررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -