سیکرٹر ی ایکسائز کے زیر صدارت ریکوری اور کاکردگی اجلاس کاانععقاد

سیکرٹر ی ایکسائز کے زیر صدارت ریکوری اور کاکردگی اجلاس کاانععقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)سیکریٹری ایکسائز خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز میں رواں مالی سال کے 9 ماہ کے محاصل ریکوری اور کارکردگی اور جاری ریفارمز بار ے تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو رواں مالی سال کے تمام ریجنل اور تمام ڈسٹرکٹ کی 9 ماہ کی محاصل ریکوری اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، تمام محاصل ہیڈز پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، موٹر رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس، ایکسائز ریوینو، تمباکو سیس، انفرا سٹرکچر ڈیویلوپمنٹ سیس، موٹر وہیکل اور پراپرٹی ڈیلر، غیر قانونی گاڑیوں اور منشات وغیرہ میں محکمہ کی محاصل ریکوری / کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محاصل میں بہتری، مقرہ ہدف پورا کرنے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اچھی کارکردگی دکھانے والے ریجنل ڈائریکٹر اور ایکسائز آفیسرز کی کارکردگی کوسراہا گیا اور دیگر افسران کو محاصل ریکوری ہدف کو پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے احکامات اور گائیڈ لائن جاری کی۔سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹرجنرل ایکسائز نے محاصل ریکوری بہتر بنانے، عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور محکمہ میں جاری ریفارمز کیلئے مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے: 1۔عوامی سہولت کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی آٹومیشن اور سمارٹ کارڈ سسٹم کیلئے جاری عمل کا کو جلد سے جلد مکمل کیاجائیں، 2۔ٹیکس دہندہگان کو پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی مکمل معلومات تک آن لائن رسائی فراہم کی جائیں، 3۔ عوامی سہولت اور آگاہی کیلئے تمام ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس وغیرہ کے سرکاری ٹیکس ریٹس متعلقہ دفاتر میں آویزاں کیئے جائیں، اور ہر ٹیکس دہندہ کو متعلقہ ٹیکس کی مکمل تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں۔ 4۔پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل پر تمام عوامی شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ کیا جائے ۔5۔ایکسائز ویئر ہاوس کیلے سرکاری زمین کی جلد از جلد سیلیکشن۔6۔ایکسائز عملے کی ریشنلائیزیشن 7۔ ضبط شدہ غیر قانونی گاڑیوں کی سرکاری ڈیوٹی کی ریشنلائیزیشن 8۔کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر موئثر عمل درآمد۔9۔تمام ڈسٹرکٹ کی ڈیلی سیچوایشن رپورٹ DSR بروقت ڈائریکٹریٹ جنرل جمع کرنااجلاس میں عطا الرحمن ایڈیشنل سیکریٹری ایکسائز، ریحان خٹک ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز، خالد خان ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز، ڈائریکٹر ریوینو تمام ریجنل ڈائریکٹرز، تمام ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز، آئی ٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، کمپیوٹر پروگرامر ایکسائز شامل تھے۔