عظیم گڑھی ضلع صوابی کے باشندوں کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

عظیم گڑھی ضلع صوابی کے باشندوں کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی ( بیورورپورٹ) عظیم گڑھی ضلع صوابی کے باشندوں نے گاڑیوں کے ذریعے ریت لے جانے سے سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر کے پُر امن طور پر منتشر ہو گئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے سے ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرکوں کے ذریعے ریت ہمارے سڑک سے لے جاتے ہیں بڑی گاڑیوں کے آمدو رفت سے تمام راستے خراب اور کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کی آمدو رفت اور عوام کو پیدل جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جب کہ آئے روز حادثات میں کئی بچے بھی زخمی ہو چکے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ان علاقوں پر بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت کو بند نہ کیا گیا تو صوابی جہانگیرہ روڈ کو مکمل طور پر بند کر دینگے ۔ اے سی چھوٹا لاہور تابندہ طارق اور ایس ایچ او تھانہ لاہور طارق سعید خان موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر کے پُر امن طور پر منتشر ہو گئے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -