جے یو آئی پی کے 73 کے انتخابات ،مولانا معروف خان امیر منتخب

جے یو آئی پی کے 73 کے انتخابات ،مولانا معروف خان امیر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت علما اسلام پی کے 73 کے انتخابات مولانا معروف خان امیر جبکہ مولانا محمد شفیق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جے یو ائی کے پی کے 73 کے انتخابات گزشتہ روز ناصر باغ روڈ پردارالعلوم بحروم علوم میں ہوئے جس میں مولانا معروف خان کو پی کے 73 کا صدر جبکہ مولانا شفیق کو بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا انتخابات میں کامیابی پر انہوں نے پارٹی قیادت اور ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا وہ اس پر پورا اتریں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی نظریں جے یو آئی پر ہیں اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائیں گے۔