اباسین کالم رائٹرز اور ایرانی مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی اور صحافی شعبوں میں تعاون پر تعاون

اباسین کالم رائٹرز اور ایرانی مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی اور صحافی شعبوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن اور پشاور میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سید عباس فاموری کے مابین مذہبی ٗ ثقافتی ٗ تہذیبی اور صحافتی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے اس موقع پر پشاور میں تعینات خا نہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سید عباس فاموری بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹرجنرل کی معاونت ان کی ترجمان سید غیور حسین نے کی۔ضیاء الحق سرحدی نے پشاور میں تعینات ایران کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر سید عباس فاموری کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کی صحافتی برادری کے مابین قریبی روابط کے فروغ اور کالم رائٹرز کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قونصل جنرل باقر محمد بیگی نے گزشتہ ماہ راقم ضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں6رکنی وفد کو ایران کے قومی دن کی تقریب میں ایران کے شہر تہران شرکت کیلئے بھجوایاگیاتھا ۔وفد نے ایران کے شہر مشہد ٗ قم اور تہران میں مقدس مقامات اور مزارات کے دورہ کے ساتھ ساتھ ایران کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی ۔ وفد نے شعبہ تعلقات عامہ ٗ فارن افیئر، ڈیجیٹل لائبریری ، محکمہ ایران شرقی ، اسلامک ریسرچ سنٹراور فارس نیوز ایجنسی کا دورہ بھی کیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین نہ صرف مذہبی بنیادوں پر برادرانہ تعلقات استوار ہیں بلکہ دونوں ممالک تہذیبی اور ثقافتی اعتبار سے بھی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ ضیاء الحق سرحدی نے مزید کہا کہ اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن صوبے کے منجھے ہوئے کالم نویسوں پر مشتمل ہے ،جو کہ ایک تھنک ٹینک کی حیثیت بھی رکھتا ہے اورجن کے آرٹیکلز اور کالمز قومی اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے کالم نگاروں کا تبادلہ ہونا چاہئے ۔ جبکہ پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لئے کالم نگارز اپنا موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔