پولیس فرائض سے غافل نہیں ڈی پی او ڈیرہ فیروز شاہ

پولیس فرائض سے غافل نہیں ڈی پی او ڈیرہ فیروز شاہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ )ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے کہاہے کہ پولیس اپنے فرائض میں غفلت نہیں کرے گی ۔پولیس عوام کی خادم بن کرڈیوٹی سرانجام دے گی ۔ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کوانعامات اورترقی سے نوازاجائے گا۔ تھانوں کوشرفاء کے لیے ریسٹ ہاؤس بنایاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع ٹانک میں مختلف تھانہ جات کے دورہ کے موقع پرکیا۔ آر پی اوڈیرہ نے تھانہ ملازئی کے دورہ کے موقع پرتمام ریکارڈ کوچیک کیااورتمام رجسٹرات کامعائنہ کیا۔ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر اے ایم ایچ سی گل اخترنمبر629کو سی ٹوسر ٹیفکیٹ انعام سے نوازا۔انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ تھانہ کے تمام مورچہ جات میں خودجاکران کو چیک کیااورسیکورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پی اورایس ایچ اوکومناسب ہدایات جاری کیں ۔ ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ نے پولیس کوہدایت کی کہ وہ علاقہ کے جرائم پیشہ افراد کوگرفتارکریں اورمنشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کریں ۔انہوں نے تھانہ گل امام کابھی معائنہ کیااورتھانہ کے ریکارڈاورتمام رجسٹرات کودیکھا۔انہوں نے اس موقع پر تھانہ کے ایس ایچ او اورسٹاف کوہدایت کی کہ وہ ہر صورت عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اس موقع پر سٹاف کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -