پشاور ،موبائل چھیننے والا تین رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور ،موبائل چھیننے والا تین رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاون کے دوران 29 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، ملزمان میں چوری کے موبائل فونز خریدنے والے7دکاندار بھی شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کید وران چوری شدہ موبائل فونز ہمسایہ ملک سمگل کرنے کاانکشاف کیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے3 عدد موٹر کار، 8 عدد موٹر سائیکل،44عددموبائل فونز، 6 عدد سائیکلز،ایک عدد رکشہ سمیت لاکھوں روپے نقد رقم بھی برآمدکر لئے گئے ہیں، اسی طرح مختلف وارداتوں میں استعمال ہونیو الا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ملزمان میں سے بعض کو پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا ہے، خصوصی کارروائیوں میں تمام ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے حصہ لیا، جس کید وران راہزنی اور ڈکیتیوں میں ملوث 29ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون اونے پونے داموں خرید نے والے 7 دکانداروں(ریسیورز) کو بھی پولیس حراست میں لیاگیا ہے جن میں عابد، حضرت بلال، اولس خان ، ملنگ جان، رشید علی، وقاص اور محمد فیاض شامل ہیں جو ہشتنگری، پشاور صدر اور کباڑی بازار اور دیگر مختلف موبائل مارکیٹوں میں اپنے کارندوں کے ذریعے گھناونا کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے، چوری کے موبائل فون خریدنے والے دکانداروں نے ابتدائی تفتیش کید وران چوری شدہ موبائل فونز ہمسایہ ملک سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے ، اسی طرح خصوصی کریک ڈاون کے دوران تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ملزم سمیع اللہ کو بھی گرفتار کیا ہے جو باقاعدہ عمدہ اور نفیس کپڑوں میں ملبوس ہو کر شہر کے مختلف گلیوں میں تالہ لگے گھرو ں کو نشانہ بناتا ہے، جبکہ تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے شہر میں عرصہ دراز سے سرگرم موبائل سنیچر تین رکنی گروہ کوسرغنہ عثمان ولد شیر زمان، شاہسوار ولد شیر افضل اور ذبیح اللہ ولد قدیم کو گرفتار کرلیا ہے جوتھانہ بھانہ ماڑی ، کوتوالی سمیت شہر کے مختلف تھانوں کو راہزنی کے وارداتوں میں مطلوب تھے، تمام گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی، ڈکیتی اور چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 3 عدد موٹر کار، 8 عدد موٹر سائیکل،44عددموبائل فونز، 6 عدد سائیکلز،ایک عدد رکشہ سمیت لاکھوں روپے نقد رقم بھی برآمدکر لئے گئے ہیں،جبکہ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، برآمد کئے گئے موبائل فونز، موٹر کاروں اور موٹر سائیکل کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے جس کے بعد وہ اپنے اصل مالکان کو حوالہ کیے جائیں گے، اسی طرح گرفتار افراد میں بعض کو پہلے ہی جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -