مہمند ،اتمانخیل قوم کا ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کرنے بارے گرینڈ جرگہ

مہمند ،اتمانخیل قوم کا ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کرنے بارے گرینڈ جرگہ

  

مہمند (نمائندہ پاکستان ) اتمانخیل قبیلے کا مہمند ڈیم کی تمام مرعات اور ڈیم پر تعمیراتی کا م شروع کے حوالے سے منڈا کے مقام پر گرینڈ جرگہ ۔ ڈیم سے مقامی قبائلی کو مفت بجلی ،رائٹی اور ملازمتیں مقامی قبائل کو دینے کا مطالبہ کیا ۔ پیرکے روز اتمانخیل قبیلے کے سینکڑوں قبائل عمائدین ، نوجوانوں اور علمائے کرام کا مشترکہ جرگہ منڈا ڈیم کے حوالے سے منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے معروف قبائل عمائدین ملک بدری زمان اتمانخیل ، ملک بختور سید ، ملک صاحب خان ، ملک عزت خان ، مولانا گلاب نور ، مولانا ساز محمود ، ملک محمد گل ،سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق سمیت دیگر نے کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق مہمند ڈیم پر جلد تعمیراتی کام شروع کریں اور اسکے تمام مراعات و ملازمتیں مقامی قبائل کو دی جائے تاکہ دہشتگردی سے متاثرہ قبائل کی محرومیوں کا ازلہ ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی قبائل ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مکمل تعاون کریں گے تاہم حکومت بھی مقامی قبائل کا خصوصی خیال رکھ کر ہمارے مطالباتگ تسلیم کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -