حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،سردار عبدالحئی دستی

حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،سردار ...

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر ‘خبرنگار) سردار عبدالحئی دستی نے کہا حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے یہ بات انہوں نے ہفتہ غذائیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل ہفتہ غذائیت کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ نے کہا ابتدائی ایک ہزار دن میں مناسب دیکھ بھال کے ذریعے بچوں کو(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کمی سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے بچوں کی زندگی میں ابتدائی ایک ہزار دن کی بہت اہمیت ہے کیونکہ اس دوران بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کمی کی بنیادی وجہ غذائی ضروریات کا فقدان یے خصوصاً دوران حمل جب بچہ ماں کے پیٹ میں پروان چڑھ رہا ہوتا ہے ماں میں غذائی کمی بچے میں دائمی غذائی قلت کا باعث بنتی ہے دوسری بنیادی وجہ پہلے چھ ماہ میں ماؤں کا بچوں کو دودھ پلانے سے اجتناب کرنا ہے بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ والدین میں ایک ہزار دن یا دو سال تک ماں کے دودھ اور متوازن غذا کی افادیت کے بارہ آگاہی اور احساس پیدا کیا160 جائے اس سے قبل ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ غذائیت آٹھ اپریل سے تیرہ اپریل تک منایا جا رہا ہے۔ تقریبات میں ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او قیوم لغاری عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر عمائدین لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -