پنجاب ‘ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا ڈیٹا طلب

پنجاب ‘ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا ڈیٹا طلب

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کاڈیٹاضلع حکومتوں سے فوری طورپرطلب کرلیاہے(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

‘ ذرائع کے مطابق یہ ڈیٹامحکمہ ہیومن رائٹس اینڈمینارٹیزافئیرزکے زریعے تمام ضلع حکومتوں سے طلب کیاگیاہے اس سلسلہ میں جاری ہونے والی ہدایات میں کہاگیاہے کہ وہ اپنے ضلع میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اورادارے کے بارے میں فوری طور پرمؤثررپورٹس بھجوائیں ‘ جن میں مسیحی برادری‘ سکھ‘ ہندو‘ پارسی ‘بائیزاوردیگراقلیتوں کی عبادت گاہیں اورادارے شامل ہیں ذرائع کے مطابق یہ ڈیٹااقلیتوں کے اداروں کی حفاظت کے انتظامات فول پروف بنانے کے لیے طلب کیاگیاہے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -