کوٹ ادو ‘ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ‘ خاوند سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ

کوٹ ادو ‘ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ‘ خاوند سمیت 3 افراد ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) بیوی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے پرپولیس نے خاوند سمیت دیور ایک نامعلوم کے خلاف قتل کا مقدمہ(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

درج کرلیا،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع چوہدری میں4روز قبل راجپوت برادری کے قدیر احمد نے اپنی بیوی حنا شمیم کو تشدد کرکے ماردیا تھا،بعد ازاں خود کشی کا رنگ دینے کیلئے اس کی نعش پنکھا کے ساتھ مٹکا دی تھی،میڈیا کے سامنے مقتولہ حنا شمیم کی 5سالہ بیٹی بشریٰ بی بی نے والدہ پر تشدد اور پنکھا سے لٹکانے کا بتا دیا تھا،پولیس کوٹ ادو نے مقتولہ حنا شمیم کے بھائی ناصر راجپوت کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نمبر221/19زیر دفعہ34-302مقتولہ کے خاوند قدیر سمیت دیور صدیق اور ایک نامعلوم کے خلاف درج کرلیا ہے۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -