ملتان:17مراکز سے باردانہ فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

ملتان:17مراکز سے باردانہ فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کے 17 گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی کیلئے کسانوں سے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے گندم خریداری مراکز کا ہنگامی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور اسسٹنٹ کمشنر صدر طیب خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مراکز پر خریداری اور باردانہ کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر مدثر ریاض ملک نے کسانوں کو ٹھنڈے پانی، پارکنگ اور سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی بھی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ایک لاکھ 64 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کے لیے درخواست وصولی کا عمل شفاف انداز میں شروع کر دیا گیا ہے۔ضلع میں گندم کے مختص کوٹہ کی گندم کا ایک ایک دانہ کسانوں سے خریدیں گے۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ تمام گندم خریداری مراکز پر کسانوں کے لیے مثالی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ کو بڑھنے نہیں دینگے تاکہ کسانوں کی حق تلفی نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کے آن لائن سسٹم کے تحت کسانوں کی زمینوں کی تصدیق کے بعد باردانہ فراہم کیا جائے گا اور 22 اپریل سے آن لائن سسٹم کے تحت موصول ہونے والی فہرستوں کے مطابق فی ایکڑ کے حساب سے باردانہ کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آغا ظہیر عباس شیرازی کو گندم خریداری کے حوالے سے ضلعی فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کی ریونیو حدود سے ایک لاکھ 64 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم خریداری کو سو فیصد شفافیت سے مکمل کریں گے۔گرداوری فہرستوں کو گندم خریداری مراکز اور نمایاں مقامات پر اعتراضات کیلئے آویزاں کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری ٹارگٹ مکمل ہونے تک خریداری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ کسانوں کو ان کا حق دیا جاسکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور اور اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد طیب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔محکمہ خوراک ملتان کی جانب گندم خریداری سیزن -20 2019کے لئے ضلع ملتان کے 17 گندم خریداری مراکز پر محکمہ خوراک کے افسران و ملازمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان امان اللہ سومرو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم خریداری مرکز پی آر 2ملتان پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سید ندیم عباس اور فوڈ گرین انسپکٹر چوہدری محمد مزمل، سٹیل سائیلوز صاجزادہ محمد ایوب ، نشاط احمد، بند بوسن محمد اعظم ،محمد کاشف، بدھلہ سنت محبوب احمد، محمد الطاف، مخدوم رشید سید ندیم شاہ، مس سمیرا غفار ، لاڑ میں محمد نذر حسین ، بستی ملوک محمد عمران ،غلام عباس ،پی آر شجاع آباد محمد ساجد، سلیم اختر، دائرہ پور سید شاہد رضا، عبد الغفار، گردیز پور فاروق امیر چغتائی، ہاشم خان، کوٹلی نجابت ملک محمد ہاشم، لطیف پور محمد اویس اسلم، پی آر جلالپور علی حسن گردیز ی، محمد قیصر، جلال پور ٹوشہزاد قیصر، رانا ساجد نون، غازی پور محمد آصف خان، زوار حسن، بہادر پور رانا مختیار، سید نیاز علی شاہ، جگو والہ میں محمد دین ، سید نیاز علی شاہ کو تعینات کیا گیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے گزشتہ روز بیشتر گندم خریداری مراکز کو دورہ بھی کیا اس موقع پر انھون نے محکمہ خوراک کے افسروں و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ گندم خریداری سیزن کے دوران دور دراز سے آنے والے کاشت کاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ، ٹھنڈے پانی، بنچ کا بھی انتظام کیاجائے کسی بھی قسم کی شکایات پر وہ سختی سے نوٹس لیں گے کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اسی لئے ان کے ساتھ بہتر برتاؤ کیاجائے ۔گندم خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیاجائے گا ۔

17 مراکز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -