گندم خریداری ‘ تمام مراحل کو شفاف بنایاجائے ‘ ڈپٹی کمشنر وہاڑی

گندم خریداری ‘ تمام مراحل کو شفاف بنایاجائے ‘ ڈپٹی کمشنر وہاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ+ نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ کسان ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کاشتکاروں کو مکمل عزت اور احترام دیا جائے کاشتکاروں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کے لئے ہر سنٹر پر بیٹھنے کے لئے سایہ دارجگہ،کرسیوں اور پینے کے لئے صاف پانی کا انتظام یقینی بنایا جائے گندم خریداری کے تمام مراحل کو صاف اور شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارمراکز خرید گندم پی آرسنٹر وہاڑی اور ماچھیوال سنٹرکے دورہ کے موقع پر کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کاشتکاروں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے لئے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ایک وقت میں کاشتکاراپنی درخواست کے ساتھ اپنے بھائی،بہن،والدیا والدہ کی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔معذور اور بزرگ کاشتکاروں کے لئے مخصوص کاؤنٹربنائے گئے ہیں تاکہ وہ بھی اپنی درخواستیں باآسانی جمع کراسکیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سنٹرز انچارج اور کوارڈینٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں سے ترتیب کے ساتھ درخواستیں وصول کی جائیں۔کاشتکاروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں آنا چاہیے۔