گندم خریداری سیزن ‘ ڈیرہ میں فیلڈ سٹاف آفیسرز سنٹرز پر تعینات

گندم خریداری سیزن ‘ ڈیرہ میں فیلڈ سٹاف آفیسرز سنٹرز پر تعینات

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک علی عمران نے رواں سال 19۔20 گندم خریداری کے لیے ضلع ڈیرہ غازیخان کینو مراکز گندم خریداری سنٹرز کے لیے فیلڈ سٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ڈی ایف سی کے جاری کردہ آرڈز کے مطابق پی آر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

سی ڈیرہ غازی خان پر فیلڈگرین انسپکٹر مہر آصف نویداور فیلڈ گرین سپروائزر حسن جاوید، پی آر سنٹر شادان لنڈ پر سعادت نواز ایف جی آئی،شاہ صدر دین پر محمد خالد اے ایف سی اور سرشار حسن ایف جی آئی، رنداڈا پر رفعت انجم درانی ایف جی آئی اور سرشار حسن ایف جی آئی، چوٹی مرکز خریداری گندم پر محمد ادریس بغلانی ایف جی آئی، کوٹ چھٹہ سنٹر پر مہر آصف ندیم ایف جی آئی اور حسن جاوید فوڈ گرین سپروائزر، ریتڑہ سنٹر پر سعادت نواز ایف جی آئی اور رانا یوسف ممتاز فوڈ سپروائزر، پی آر سی تونسہ سنٹر پر بشیر احمد اور کاشف ندیم ایف جی آئی جبکہ ٹبی قیصرانی پی آر سنٹر پر تین فوڈ گرین انسپکٹرز غلام مرتضی، بشیر احمد اور کاشف ندیمکو تعینات کیا گیا ھے تمام فیلڈ سٹاف آفیسرز نے اپنے سنٹرز کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے۔ پہلے مرحلے پر کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کی جارھی ہیں جس کے بعد ان کی سیکروٹنی کر کے درست درخواستوں اور گرداوری لسٹوں کے مطابق کاشتکاروں کو باردانہ دیا جائے گا اور حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے 25اپریل سے کاشتکاروں سے گندم خرید کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -