چوک اعظم ‘ ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا دورہ کاشتکاروں سے ملاقات ‘ مسائل حل کرانیکا حکم

چوک اعظم ‘ ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا دورہ کاشتکاروں سے ملاقات ‘ ...

  

چوک اعظم نامہ نگار ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے گندم خریداری مراکز حیدر شاہ،کروڑ ،فتح پور اور جمال چھپری کا دورہ کیا۔ریکارڈ کی پڑتال اور باردانہ کے حصول کے لیے آنے والے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مسائل دریافت کیے اور ہدایت (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کی کہ خریداری مہم میں تمام معاملات میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام مراحل کو شفاف انداز میں نمٹایاجارہا ہے اور اس عمل کی خود نگرانی کریں گے۔انہوں نے متعلقہ سنٹرز انچارج کو ہدایت کی کہ کسانوں کو بیٹھنے کے لیے مزید کرسیاں ،سایہ دار جگہ ،ٹھنڈے پانی کا وافر انتظام کیاجائے تاکہ اُن کا وقار مجروح نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے فتح پور سنٹر پر ضعیف العمر کاشتکار کی نشست پر جاکر ان کی خیریت اور باردانہ کے حصول کے بارے میں دریافت کیاجس پر اس نے اطمینان کا اظہا رکیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایسے کاشتکار جو خواتین کی درخواستیں لے کرآئیں وصول کرلی جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -