کروڑ لعل عیسن ‘ باردانہ فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانیکا سلسلہ شروع

کروڑ لعل عیسن ‘ باردانہ فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانیکا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کروڑلعل عیسن(نمائندہ پاکستان) کروڑمیں کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کے لئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق کروڑمیں کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کے لئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

شروع ہو گیا۔باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں 8اپریل سے 17اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ وصول شدہ درخواستوں کی سکرونٹی 17سے 21اپریل تک کی جائے گی۔کاشتکاروں کو 23اپریل سے باردانہ جاری کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں 9 گندم خریداری سنٹر پر کاشتکاروں سے 10 لاکھ47 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے آئے زمینداروں نے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ بیٹھنے کے لئے انتظامات نامکمل ہیں انتظامیہ درخواست وصولی کے عمل کے ڈسپلن کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ڈی سی لیہ بابر بشیر نے گندم خریداری سنٹر کروڑ کا اچانک دورہ کیا زمینداروں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہاکہ بیٹھے کیلئے مزید کرسیاں اور شامیانے لگائے جائیں خواتیں کی درخواستیں ان کے سربراہ اور 65سال سے زیادہ عمر کے افراد کی درخواستیں ان کے بیٹے جمع کرواسکتے ہیں۔