ڈیرہ :گندم خریداری مراکز میں معاون عملے کی تعداد بڑھانے کا حکم

ڈیرہ :گندم خریداری مراکز میں معاون عملے کی تعداد بڑھانے کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ضلع کے مختلف خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور کاشتکاروں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا انہوں(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

نے کاشتکاروں سے بھی معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے رند اڈا،شاہ صدردین،شادن لنڈ،کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں ،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا انہوں نے کاشتکاروں کو فراہم سہولیات اور درخواستوں کی وصولی کے عمل کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے رند اڈا سنٹر کے معائنہ کے دوران بہتر صفائی کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر نے رند اڈا اور شاہصدردین میں کاشتکاروں کے بیٹھنے کی جگہ کو وسیع کرنے اورٹریفک پولیس گاڑیوں کی بہتر پارکنگ اور پنجاب پولیس سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے دفتر کی ابتر صورتحال پر سیکرٹری یوسی کو شوکاز نوٹسز جاری کا حکم دیا انہوں نے رند اڈا اور شادن لنڈ میں کاشتکاروں کے لئے رکھے گئے ٹھنڈے پانی کو پی کر چیک کیارند اڈا سے ساڑھے تیرہ سو،شاہ صدردین میں اٹھارہ سو،شادن لنڈ میں بیالیس سو،کوٹ چھٹہ میں تین ہزار،چوٹی میں بتیس سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ ہر کاشتکار سے باردانہ کیلئے درخواستیں وصول کی جائیں آٹھ سے سترہ اپریل تک درخواستوں کی وصولی، اکیس اپریل تک درخواستوں کی سکروٹنی اورباردانہ کا اجرا بائیس اپریل سے ہوگا۔ہر سنٹر پر کاشتکاروں کی تعداد کے مطابق معاون عملہ کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -