راجن پور ‘ ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا دورہ ‘ کسانوں کی لسٹیں آویزاں کرنیکی ہدایت

راجن پور ‘ ڈپٹی کمشنر کا گندم خریداری مراکز کا دورہ ‘ کسانوں کی لسٹیں آویزاں ...

  

راجن پور (نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے مختلف مراکز خرید گندم کا دورہ کیا ‘ دورہ کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،سنٹر کوآرڈنیٹر اور مارکیٹ کمیٹی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق باردانہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عمران، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عبدالرزاق ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبد الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مرکز خرید گندم راجن پور، کوٹ مٹھن ،فاضل پور اور نور پور کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کسانوں کی موضع وائز لسٹیں آویزاں کر دی گئیں ہیں اور باردانہ کے حصول کے لیے 17 اپریل تک درخواستیں موصول کی جائیں گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راجن پور نے گندم خرید مہم 2019۔20کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک کے ہمراہ لینڈ ریکارڈ سینٹر راجن پور کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں پر موجود سائلین سے گفتگو کی اور مسائل دریافت کیے۔اس موقع پر اراضی ریکارڈ سینٹر کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اراضی مالکان وسائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -