گندم خریداری مہم ،کبیروالا :نذرانہ وصول من پسند افراد کو نوازنے کا منصوبہ تیار

گندم خریداری مہم ،کبیروالا :نذرانہ وصول من پسند افراد کو نوازنے کا منصوبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جودھ پور ،نواں شہر (نمائندہ پاکستان)کبیروالا فوڈ سنٹروں پر باردانہ کے حصول کے لیے مڈل مینوں ،کوآرڈینیٹرز اور محکمہ فوڈ کے ملازمین کا گٹھ جوڑ برقرار ،من پسند افراد سے لاکھوں روپے نذرانہ وصول کرنے کے بعدان کی باردانہ کے لیے درخواستیں بھی سب سے پہلے وصول کی گئی اور ان کا نام لسٹ میں سب سے پہلے نمبروں میں ڈال دیا ،تفصیل کے مطابق تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقوں سردار پور ،جودھ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

پور ،بٹہ کوٹ ،مخدوم پور ،عبدالحکیم،کوٹ اسلام،سلارواہن فوڈ سنٹروں پر باردانہ کے حصول کے لیے مڈل مینوں ،کوآرڈینیٹرز اور محکمہ فوڈ کے ملازمین نے گٹھ جوڑ کرلیا فوڈ سنٹروں پر پہلے ہی دن بد نظمی جاری رہی باردانہ کے حصول کے لیے درخواستوں کا عمل بھی کرپشن کی نظر ہوگیا من پسند افراد سے لاکھوں روپے نذرانہ وصول کرنے کے بعد ان کی باردانہ کے لیے درخواستیں بھی عام کسان کی نسبت مڈل مین سے سب سے پہلے وصول کی گئیں اور ان کا نام لسٹ میں سب سے پہلے نمبر میں ڈال دیا فوڈ سنٹروں پر غریب کسان ایک مرتبہ پھر ذلیل وخوار ہو کررہ گیا محکمہ فوڈ کے ملازمین اور کوآرڈینیٹر ز نے حکومت کے تمام شفاف گندم خریداری کے دعوے پہلے ہی دن دھجیاں اڑا دیں سابقہ ادوار کی طرح غریب کسانوں کا استحصال ہونے لگا کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی خانیوال سے پر زور مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ گندم خریداری کا نظام شفاف ہوسکے ۔
نذرانہ وصول