ملتان میں 18 اپریل کو میئرز کانفرنس ‘ انتظامات فائنل کرنیکا حکم

ملتان میں 18 اپریل کو میئرز کانفرنس ‘ انتظامات فائنل کرنیکا حکم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)میئر میونسپل کارپوریشن ملتان نے18اپریل 2019کو ہونے والی میئر کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں پنجاب بھر کے 11میئرز اور 35ضلعی چیئرمینوں کو جلد ہی دعوتی کارڈ ارسال کئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

بلدیاتی نظام کے مستقبل پر مشاورت کیلئے میئر ملتان کی میزبانی میں میئر کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، میئر کانفرنس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ستمبر، اکتوبر 2019میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے عندیہ پر لائحہ عمل بنایا جائے گا، مسلم لیگی میئرز کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے یونین کونسل کی سطح سے ورکرز کو حکومت کے خلاف احتجاج میں شامل کیا جائے۔ میئر کانفرنس کے بعد میئر ملتان نویدالحق آرائیں کی جانب سے دمدمہ پر پرتکلف ڈنر دیا جائے گا۔ میئر ملتان نے میئر کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، پنجاب بھر کے میئرز اور ضلعی چیئرمینوں کو جلد دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -