انسانی جانوں سے کھیلنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بھرپور ایکشن کاحکم

انسانی جانوں سے کھیلنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بھرپور ایکشن کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھکر(نامہ نگار)ایم این اے محمد ثناللہ خان مستی خیل کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سانحہ جیسے والا کے تناظر میں ملاقات ،مستی خیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس المناک سانحہ کی تفصیلات ،متاثرہ خاندانوں کے حالات ،بھکر کی عوام اور سول سوسائٹی کے جذبات ،ایم ایم روڈ کی تباہ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کاریوں اور بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی چیرہ دستیوں سے تفصیل سے آگاہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں روکنے کے لئے ٹھوس میکنزم بنانے کی بھی درخواست کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس سانحہ میں سات کم سن طالبات کی اموات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مستی خیل کو یقین دلایا کہ وہ بھکر کا دورہ کر کے متاثرہ خاندانوں کے پاس جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کی مالی اعانت بھی کی جائے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ٹرانسپورٹر کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو روڈز پر نہیں چلنے دیں گے جو قوانین کی خلاف ورزی کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہی ہیں پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ایسی گاڑیوں اور انکے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے انشاللہ ایم ایم روڈ کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی مستی خیل نے ہمدردی کے جذبات اور ایکشن پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ،ملاقات کے بعد مستی خیل نے میڈیا کو بتایا کہ بے گناہ طالبات کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا انشاللہ وزیر اعلیٰ پنجاب عقریب بھکر آکر متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس بھی کریں گے اور مالی اعانت بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اب ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونے والی اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیاں ہی بھکر کی حدود میں چل سکیں گی انسانی جانوں سے کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے انہوں نے کہا اس سانحہ نے بھکر کے ہر شہری کی روح کو زخمی کیا ہے اور اور ہر شہری نے طالبات کا دکھ محسوس کیا ہے ضلعی انتظامیہ کا پابندی کا فیصلہ درست ہے اور اسکی ہر سطح پر حمایت کریں گے بھکر کے لوگ لاوارث نہیں ہے کہ جس کا دل کرے ہمارے حقوق پامال کرے اورانسانی جانوں سے کھیلے،میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس سانحے کا نوٹس لیا ہے اور بھکر کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ہے