میپکو اہلکاروں کا کسانوں سے ناروا سلوک ‘ جھوٹے مقدمے درج کرنیکا انکشاف

میپکو اہلکاروں کا کسانوں سے ناروا سلوک ‘ جھوٹے مقدمے درج کرنیکا انکشاف

  

عالیوالا(نامہ نگار)لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ واپڈا اہلکاروں نے کسان اور زمینداروں کو تنگ کرنا شروع کر دیا اور اپنی مرضی سے من مانیاں کر رہے ہیں کرپشن کی انتہا کر دی ہے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

۔ناجائز طور زمینداروں کسانوں پر بجلی چوری کے جھوٹے پرچے درج کر رہے ہیں اور کنکشن کاٹے جا رہے ہیں ۔ کرپٹ اہلکار وجاہت حسین شاہ سرکل فیڈر پائیگاہ SDO عباس لائن مین، شکور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات علاقہ کے زمیندار ملک اللہ بخش بھپلا، غلام اکبر کھوسہ، ملک گل محمد سیہڑ، حاجی غلام حسین ملیحہ اور نور محمد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہمارے دوست اور علاقے کے زمیندار حاجی خادم حسین کھوسہ کی تین ماہ پہلے بجلی کاٹی گئی اور پرچہ دو ماہ کے بعد کیا گیاجو سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے انہوں نے کبھی بجلی چوری کی ہی نہیں اور نہ ہی کبھی کنڈیاں ڈالی اور وہ باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتے رہتے ہیں ہم اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ گرمی اور مچھر کا موسم ہے انکاکنکشن بحال کیا جائے اور انکے جھوٹے پرچے کو خارج کیا جائے اور انکا فوری طور پر بجلی کنکشن بحال کیا جائے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -