نیا بلدیاتی نظام ،حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے جامع پالیسی بنا رہی ہے ،عامر ڈوگر

نیا بلدیاتی نظام ،حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے جامع پالیسی ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر ) چیف وہپ قومی اسمبلی و ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنیوالا نیا بلدیاتی نظام دراصل اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور عوامی مسائل عوامی سطح پر ہی حل ہوسکیں گے، ہماری حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسی مرتب دے رہی ہے تاکہ عوام کے گلی محلے کے مسائل انہی کے اپنے ہی نمائندے حل کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا نیا بلدیاتی نظام وزیر اعظم(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پاکستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اس طرح مرتب کیا جارہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اپنے بنیادی مسائل حل کرواسکے گا اور عوام الناس کو در بدر ٹھوکریں کھانے کی بجائے ان کے اپنے ہی علاقہ جات میں یونین کونسل کی سطح پر مسائل کے حل کیلئے سہولیات میسر ہوں گی کیونکہ موجودہ حکومت کا یہ ویژن ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرکے ہی ہم بے شمار بنیادی مسائل حل کرسکتے ہیں ایک طرف ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا تو دوسری جانب کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپرنسی (شفافیت) بھی اس نئے بلدیاتی نظام کا اہم جزو ہوگی۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -