سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،سٹورز مالکان گاہکوں میں جھگڑے شروع

سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،سٹورز مالکان گاہکوں میں جھگڑے شروع

  

لیاقت پور(نامہ نگار)وفاقی حکومت کی نااہلی اور غفلت سے میڈیسن کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں دس سے بیس جبکہ کئی ضروری ادویات کے نرخ سوفیصد سے بھی زیادہ بڑھادیئے ہیں۔ ڈوفاسٹان ٹیبلٹ 540سے بڑھا کر 825روپے، اریتھروسین ٹیبلٹ 250ایم جی 548سے 921، اریتھروسین 500ملی گرام 920سے 1640روپے، ٹرائی فورج ٹیبلٹ 186سے 510، گریویبینان انجکشن (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

1 ایم ایل 109سے بڑھا کر 184،گریو یبینان انجکشن 2ملی گرام186سے بڑھا کر 335،پرمولوٹ این گولیاں 175روپے سے 238،کونکورٹیبلٹ2.5ملی گرام 62سٰ 125روپے، کونکور5ملی گرام 158سے 234روپے کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ سے مریضوں اور ان کے ورثاء کے لئے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ جبکہ میڈیکل سٹورز مالکان اور گاہکوں میں تکرار اور جھگڑوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -