زکریا یونیورسٹی میں سابق وی سی طاہر امین کی غائبانہ نماز جنازہ‘ فضا سوگوار
ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی غائبانہ نماز جنازہ یونیورسٹی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعدفاتحہ خوانی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا مانگی گئی۔غائبانہ نماز جنازہ میں وائس چانسلر بہاء الدین(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ ، افسران ، ملازمین اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرفضا سوگوار رہی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈ اکٹر طارق محمود انصاری نے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین مرحوم کی تعلیمی قابلیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے تمام پسماندگان کوصبر جمیل عطا کرے۔
Back to Conversion