نشتر میں قواعد و ضوابط نظر انداز‘ ڈاکٹر لاپروائی میں سب سے آگے

نشتر میں قواعد و ضوابط نظر انداز‘ ڈاکٹر لاپروائی میں سب سے آگے

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوائد و ضوابط کے برعکس،نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے سنگین لاپروائی کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق بیشتر ڈاکٹرز قواعد کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

برعکس آپریشن کے روز گھر یا ہاسٹل سے ہی آپریشن کا لباس پہن کر آتے ہیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں جانے کیلئے جوتے بھی گھر یا ہاسٹل سے پہن کر آتے ہیں،نہ صرف یہ بلکہ او ٹی لباس میں ہی کینٹین اور نشتر روڈ پر دھڑلے سے پھرتے ہوئے نظر آتے ہیں،ڈاکٹرز کے اس غیر سنجیدہ رویے اور ہائی جین کا خیال نہ رکھنے کے باعث آپریشن کے لئے لائے جانے والے مریض ڈاکٹرز کے لباس کے ساتھ لگے مختلف وائرس کے باعث دیگر انفیکشنز کا شکار ہو کر مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں،اس حوالے سے ایک جانب انتظامیہ کی جانب سے ایک خطیر رقم انفیکشن کنٹرول اینڈ سٹرلائزیشن پر خرچ کی جا رہی ہے جبکہ دوسروں کو صفائی کا خیال رکھنے کا پاٹ پڑھانے والے ڈاکٹر خود سنگین لاپرواہی کے مرتکب ہو رہے ہیں،سختی ہونے کے باوجود ڈاکٹرز اس بات کا خیال نہیں رکھ رہے،جبکہ سینئرز کی دیکھا دیکھی جونئیر ڈاکٹرز بھی اسی نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

آگے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -