نشتر ہسپتال لاوارث ‘ ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کیخلاف نئی مہم شروع

نشتر ہسپتال لاوارث ‘ ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کیخلاف نئی مہم شروع

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے نشتر ہسپتال میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال،ادویات کے بحران،ڈاکٹرزہاسٹل اور کینٹین کی ابتر صورتحال سمیت دیگر مطالبات کے حق میں پورے ہسپتال میں ایم ایس کے خلاف بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں،اس (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

حوالے سے صدر پی ایم اے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال میں بدانتظامی عروج پر ہے جس کے باعث ادویات کا بحران پیدا ہو چکا ہے جبکہ ہسپتال میں چوری کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں، ڈاکٹرز کے ہوسٹل کی ابتر صورتحال اور کینٹین کے ٹھیکے کی تین بار منسوخی سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،ان تمام مسائل کی جانب ایم ایس نشتر ہسپتال کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ہسپتال میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،ایم ایس نشتر ہسپتال کو 3 ماہ کا وقت دیا تھا کہ مسائل کا خاتمہ کریں تاہم وہ ناکام رہے،ادھر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کا کہنا ہے منفی پراپیگنڈا سے گھبرانے والے نہیں،ہسپتال میں ادویات وافر مقداد میں موجود ہیں جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی کوئی مسائل نہیں ہیں۔

مہم شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -