جھوٹ بار بار بولنے سے سبچ نہیں بن جاتا، بھارت ایف 16گرانے کا ثبوت دے: ترجمان پاک فوج

جھوٹ بار بار بولنے سے سبچ نہیں بن جاتا، بھارت ایف 16گرانے کا ثبوت دے: ترجمان ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے2بھارتی جہاز گرائے جن کا ملبہ زمین پر گرتے سب نے دیکھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکام کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بار بار بولنے سے سچ نہیں بن جاتا۔بھارتی حکام کہتے ہیں کہ ایف 16 گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے۔میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی حکام کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہونے والے نقصانات پر ڈھول پیٹنے کے بجائے پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کریں، پاکستان نے سچ پر بھی ڈھول نہیں بجائے۔انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے2بھارتی جہاز گرائے، جن کا ملبہ سب نے زمین پر دیکھا۔

ترجمان پاک فوج

مزید :

صفحہ اول -