کوٹ ادو: 2سال بعد بیوی کا قاتل گرفتار تفتیش شروع

کوٹ ادو: 2سال بعد بیوی کا قاتل گرفتار تفتیش شروع

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادوپولیس نے اندھے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار،قاتل اللہ ڈتہ عرف راجو نے 2 سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی حسینہ مائی کو قتل کرکے آگ لگادی تھی اور لاش کھیتوں میں پھینک کرفرار ہوگیا تھا، تفصیل کے مطابق2سال قبل 2فرور ی کے روز موضع ہالہ نزد شعیب قاسم فلور ملز کے قریب کھیتوں میں نامعلوم خاتون کی جلی ہوئی نعش ملی ہے، جسے رات کے وقت کسی نا معلوم نے آگ لگا دی تھی، صبح کے وقت شدید دھواں اور بد بو کے باعث(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

اہل علاقہ نے جلتی ہوئی انسانی جان کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تھی ،جس پرایس ایچ او کوٹ ادو اور ڈی پی او مظفرگڑھ موقع پر پہنچ گئے تھے، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو امانتا دفنا دیا تھا، مقتولہ کی شناخت کیلئے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا تھا جبکہ خاتون کی شناخت کیلئے اسی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایاگیا تھا، ء موقع سے ایک لیڈیز چادر بھی ملی تھی اور کئی ماہ بعد مقتولہ کی چادر کی شناخت پر اس لواحقین بھی مل گئے تھے،ڈی پی او مظفرگڑھ نے تفتیش کیلئے مختلف تیمیں تشکیل دے دی تھیں جن پر فنگر پرنٹ ، فوٹو گرافی ٹیمیں،کرائم سین ٹیموں کے علاوہ،آئی ٹی اور فرانزک لیبارٹری کا عملہ نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیاتھا ،جدیدتحقیقی کے بعد پولیس کوٹ ادو نے گزشتہ روز اندھے قتل کا مرکزی ملزم اللہ ڈتہ عرف راجوکو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -