ای سی سی کا اجلاس ، طورخم جلال آباد شاہراہ اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی کا اجلاس ، طورخم جلال آباد شاہراہ اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے ضمنی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت طورخم جلال آباد شاہراہ پر اضافی کیرج وے کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس وزیرخزانہ اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں کہاگیا اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ہمسایہ ملکوں کے عوام اور تاجر برادری کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان ،فغانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔پاکستان سٹیل ملز کے بارے میں بحالی کمیٹی نے سٹیل ملز کو ایک منافع بخش اور مسابقتی ادارہ بنانے کیلئے مختلف سفارشات پیش کیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات اور اشیا خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ کمیٹی نے تحفظ خوراک اور صحت کی وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں میں اضافے کے حالیہ رجحان کو روکنے کیلئے عملی اقد ا ما ت کریں۔

ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -