پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتسا ب ضروری : عثمان بزدار

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتسا ب ضروری : ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوارمیں ہونے والی لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ ماضی کی کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ضرور ملنی چاہئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا۔ 22 کروڑ عوام کے ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔ ملک و قوم پر ظلم کرنے والے عناصر نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے اور اب کرپشن اور نااہلی کے ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں، سابق حکمرانوں کی طرح ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں۔ ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں حکومت نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ روز وزراء، اراکین اسمبلی، سیاسی رہنماؤں، سماجی و کاروباری شخصیات اور افسران نے ملاقاتیں کیں۔ اراکین اسمبلی، سیاسی رہنماؤں، سماجی و کاروباری شخصیات اور افسران نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اراکین اسمبلی، سیاسی رہنماؤں، سماجی و کاروباری شخصیات اور افسران نے سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ سے تعزیت کر نے والوں میں صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری، محمد عاصم نذیر، ثناء اللہ مستی خیل، اراکین صوبائی اسمبلی سعید احمد سعیدی، نذیر احمد چوہان، سردار عمر مہر، سابق رکن اسمبلی بلال اعجاز، چوہدری اشفاق، رمیزہ نظامی، سپیشل سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -