وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) طلب کرلیا ہے، وزیراعظم آفس میں آتشزدگی کے واقعہ کے باعث وفاقی کابینہ اجلاس کا مقام تبدیل ،مقررہ وقت پر دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوگا ۔ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال اور بھارتی جارحانہ رویے پر بھی غور ہوگا ۔
وفاقی کابینہ