فضل الرحمن کانوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ،جاتی امرامیںآج ملاقات کرینگے

فضل الرحمن کانوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ،جاتی امرامیںآج ملاقات کرینگے

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وہ اْن کی تیمارداری کیلئے آج جاتی امراء بھی جائیں گی،ذرائع کے مطابقملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان آج جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ملاقات میں نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -