پاک جاپان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام چاہتے ہیں: فواد چودھری

پاک جاپان دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام چاہتے ہیں: فواد چودھری

  

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ وہ پیر کو یہاں جاپان کے پاکستان میں سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔اس دوران فواد چودھری نے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی نیو الیکٹرانک ویزا پالیسی میں جاپان شامل ہے،پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے، دونوں ملکوں میں فلم، کلچر، اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبوں میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ جاپان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے پوری دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے ۔ پی ٹی وی اکیڈمی، ریڈیو پاکستان اکیڈمی، اور انفارمیشن اکیڈمی کو ملا کر میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا یونیورسٹی میں پرفارمنس آرٹس، ٹیکنیکل سکول، اور ٹریننگ کے شعبے شامل ہوں گے۔ میڈیا یونیورسٹی کے قیام اور ٹیکنیکل سسٹم کو لگانے کے لیے جاپان کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ پی ٹی وی کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے پلان زیر غور ہے۔ جاپان کی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے جات قدرتی خوبصورتی میں پوری دنیا میں مقام رکھتے ہیں۔سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہتے ہیں ۔پاکستان کے ساتھ تعلیم سپورٹس اور ، کلچرکے شعبوں میں تعاون کے بڑھانا چاہتے ہیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -