مہمند ، مخالفین کی فائرنگ سے انسداد پولیو ورکر جا ں بحق ، ایک ملزم گرفتار
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم کے مطابق واجد کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا قبائلی ضلع مہمند میں واجد نامی انسدادپولیو ورکر کو شہید کر دیا گیا، شہید ورکروالدین کو پولیو ویکسی نیشن کیلئے آمادہ کررہا تھا، شہید کے خاندان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا، انسدادپولیو ٹیموں سے وعدہ ہے ملزموں کیخلاف کارروائی ضرورہوگی۔
پولیوورکر ہلاک