مساجدحملوں کی تحقیقاتی کمیٹی 10دسمبر کو رپورٹ پیش کرے گی ، جیسنڈا آرڈرن

مساجدحملوں کی تحقیقاتی کمیٹی 10دسمبر کو رپورٹ پیش کرے گی ، جیسنڈا آرڈرن

  

ویلنگٹن( آن لائن)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ شہر میں دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی اپنی رپورٹ دس دسمبر تک حکومت کو پیش کرے گی۔پیر کے روز ایک بیان میں آرڈرن نے مزید کہا کہ تحقیقات میں مسلح کارروائی اور سوشل میڈیا کے استعمال کے علاوہ اس بات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا کہ آیا انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ریاستی وسائل میں ترجیحات کا تعین نا مناسب ہے۔واضح رہے کہ سفید فام کی برتری پر یقین رکھنے والے 28سالہ آسٹریلوی حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ پر دانستہ قتل کے حوالے سے 50الزامات عائدکیے گئے ہیں۔اس کو اگلی بار جون میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم آرڈرن کے مطابق یہ شخص نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا میں سکیورٹی حکام کی چیک لسٹ میں کبھی نہیں رہا۔برینٹن ٹیرینٹ نے 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50افرادکوشہید اور 50کو ہی زخمی کر دیا تھا۔ غالب گمان ہے کہ ٹیرینٹ پر مزید فرد جرم عائد کی جائیں گی۔متعلقہ حکام کے مطابق ٹیرینٹ کو انفرادی جیل میں عمر قید کی سزا گزارنا ہو گی۔

نیوزی لینڈ وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -