ملکی عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آرہا ہے: چیف جسٹس پاکستان

ملکی عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آرہا ہے: چیف جسٹس پاکستان

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے ملکی عدالتی تاریخ میں خاموش انقلاب آرہا ہے، ما ڈ ل کورٹس کی کارکردگی سے عدالتوں سے متعلق دادا کیس کرے، پوتا تاریخیں بھگتائے جیسا روایتی مقولہ غلط ثابت ہوجائیگا ۔ملک بھر کی 116 ماڈل عدالتوں کے پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کے توسط سے ماڈل کورٹس کے ججز کے نام پیغام میں چیف جسٹس نے کہا تمام ماڈل کورٹس کے ججز اس آمدہ انقلاب کے ہیرو ہیں، مجھے ان تمام پر فخر ہے، ماڈل کورٹس سے قتل و منشیات جیسے سنگین مقدمات کے تیزی کیساتھ فیصلے ہونا شروع ہوگئے ہیں اورآئندہ چند ماہ میں یہ دونوں سنگین مقدمات عدالتوں میں زیرو ہونے جارہے ہیں جو پاکستان کی عدالتی تاریخ کا منفرد ریکارڈ ہوگا اور اس سے عدالتوں کے بارے میں موجود غلط تاثرجلد زائل ہو جائیگا۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -