ملک بھر میں 4863افرادکے بینک اکاؤنٹس منجمد ، 69تنظیمیں کالعدم قرار

ملک بھر میں 4863افرادکے بینک اکاؤنٹس منجمد ، 69تنظیمیں کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیکٹا نے ایف اے ٹی ایف کی دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کی شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک بھر میں 4883بینک اکاؤنٹس منجمد،178افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل،69تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا جبکہ 2 کی نگرانی کی جا رہی ہے۔پیر کو ایف اے ٹی ایف کی دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کی شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے نیکٹا نے رپورٹ جاری کر دی، نیکٹا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 4883بینک اکاؤنٹس منجمندکئے گئے، اسٹیٹ بینک نے منجمد بینک اکاؤنٹس میں موجود 13کروڑ 60لاکھ روپے ضبط کرلئے،ملک بھر میں مزید 178افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے،تمام افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر شامل کئے گئے،دہشت گردی ایکٹ کے تحت 8307افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 69تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا جبکہ 2 کی نگرانی کی جا رہی ہے،نام بدل کر کام کرنے والی 20سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
نیکٹا رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -