کرتار پور راہداری پر پیش رفت،پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہوں گے

کرتار پور راہداری پر پیش رفت،پاک بھارت مذاکرات 16 اپریل کو ہوں گے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 اپریل کو کرتارپور مذاکرت ہوں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر بتایاکہ مذاکرات کرتارپور کے مقام پر ٹیکنیکل ماہرین کے درمیان ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تعمیری رابطوں کے جذبہ کے تحت بھارتی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ پاکستان بھارت کی طرف سے بھی مثبت رویہ کی توقع رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر راہداری حقیقت کا روپ دھارے۔

کرتار پور مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -